بیلا روس کی پاکستان کو ڈرون بنانے، خلائی ٹیکنالوجی، ایٹمی شعبے میں تعاون کی پیشکش

بیلا روس کی پاکستان کو ڈرون بنانے، خلائی ٹیکنالوجی، ایٹمی شعبے میں تعاون کی ...
بیلا روس کی پاکستان کو ڈرون بنانے، خلائی ٹیکنالوجی، ایٹمی شعبے میں تعاون کی پیشکش

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بیلاروس نے پاکستان کو ڈرون طیارے بنانے، خلائی ٹیکنالوجی اور ایٹمی توانائی کے شعبوں میں تعاون کی پیشکش کردی۔ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اکیڈرمی کے سربراہ ڈاکٹر انور نسیم کی دعوت پر بیلا روس کی پریزیڈیم آف سائنس کے سربراہ ولادیمیرجی کسکوو نے 25 مئی کو پاکستان کا دورہ کیا۔ ولادیمیر جی گسکوو نے اسی اجلاس کے دوران تعاون کی پیشکش کی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیلا روس کے صدر لوکاشنکو 28 اور 29 مئی تک پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ ان کی آمد سے پہلے بیلاروس ایک سو سے زائد ارکان پر مشتمل وفد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے۔ بیلا روس کے صدر کی والدہ کے انتقال کے باعث ان کا دورہ پاکستان دوروز کیلئے موخر کردیا گیا۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ بیلاروس کے صدر اب 28 اور 29 مئی کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دریں اثنا پاکستان نے بیلا روس کو چھوٹے ہتھیار، گولہ بارود اور رات کو دیکھنے والے آلات فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ علاوہ ازیں بیلا روس کے تجارتی وفد نے بیلارس چیمبر آف کارمس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین میخائل میلائلیکوو کی سربراہی میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور پاکستانی تاجروں کے ساتھ براہ راست ملاقات کی۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...