وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی بار رکنیت معطل

وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی بار رکنیت معطل
وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی بار رکنیت معطل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی بار رکنیت معطل کردی۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقدہ ڈسٹرکٹ بار کے ایک ہنگامی اجلاس میں سانحہ ڈسکہ کے خلاف بطور احتجاج وفاقی وزیر برائے دفاع و بجلی وپانی خواجہ محمد آصف کی بار رکنیت فوری طور پر معطل کردی گئی۔ اجلاس میں وکلاء رہنماؤں نے امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکامی، ڈسکہ میں وکلا کی پرامن ریلی پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور زخمی ہونے والے ایک وکیل کے حوالے سے مقدمے کا اندراج نہ ہونے پر آر پی او گوجرانوالہ، ڈی پی او سیالکوٹ اور قائمقام ڈی سی او سیالکوٹ عدنان محمود کے فوری تبادلے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید : سیالکوٹ