سندھ کابینہ نے 6 لاکھ غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ نے 6 لاکھ غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی
سندھ کابینہ نے 6 لاکھ غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میںصوبائی حکومت کی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی ۔شرجیل میمن کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 10 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں جن میں سے 6 لاکھ کی تصدیق نہیں کی جا سکی ۔ صوبائی کابینہ کی جانب سے غیر تصدیق شدہ لائسنس کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراءسندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں اور اس ضمن میں پارٹی کارکنان سے رابطہ کریں ۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کو تیز کیا جائے اور کراچی کو پر امن بنانے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں