لوگوں سے تعلقات کیسے قائم کئے جائیں ؟سائنسدانوں نے راز بتا دیالیکن ساتھ ہی خبر دار کردیا

لوگوں سے تعلقات کیسے قائم کئے جائیں ؟سائنسدانوں نے راز بتا دیالیکن ساتھ ہی ...
لوگوں سے تعلقات کیسے قائم کئے جائیں ؟سائنسدانوں نے راز بتا دیالیکن ساتھ ہی خبر دار کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (نیوز ڈیسک) جب کوئی اچھا لگنے لگے تو اس کے ساتھ تعلق کے آغاز کے لئے پہلا قدم کس طرح اٹھایا جائے، سائنسدانوں نے اس اہم ترین سوال کا جواب ڈھونڈ لیا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کامیاب تعلق کے آغاز کے لئے مسکراہٹ سے بہتر کوئی چیز نہیں کیونکہ انسان اپنے ارتقا کے نتیجہ میں یہ رویہ اپنا چکا ہے کہ پہلی ملاقات میں مثبت اشاروں سے زیادہ متاثر ہوتا ہے، اور ان اشاروں میں مسکراہٹ کو انتہائی زیادہ اہمیت دیتا ہے، اگر یہ مسکراہٹ سچی ہو۔

 تحقیق میں شامل جوڑوں کے مشاہدے سے معلوم ہوا کہ یہ ایک دوسرے کے مثبت پہلوﺅں کو منفی پہلوﺅں کی نسبت زیادہ محسوس بھی کرتے ہیں اورنوٹ بھی کرتے ہیں اور خصوصاً پہلی ملاقات میں رویہ بہت غالب ہوتا ہے، لہٰذا پہلی ملاقات میں حقیقی مسکراہٹ صنف مخالف کو متاثر کرنے اور اپنی طرف کھینچنے کے لئے اہم ترین قدم ثابت ہوتی ہے۔

دوسری جانب سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کسی کو متاثر کرنے کے لئے بناﺅٹی مسکراہٹ کا استعمال فائدے کی بجائے نقصان کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ قدرت نے انسانوں میں یہ صلاحیت رکھی ہے کہ وہ بناﺅٹی مسکراہٹ کو لاشعوری طور پر پہچان لیتے ہیں اور اسکا اظہارکرنے والے کے لئے ان کے دل میں منفی جذبات پیدا ہوجاتے ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے دل میں سچے جذبات ہوں اور آپ کی مسکراہٹ خالص ہو تو آنکھوں اور گالوں کے عضلات بیک وقت متحرک ہوتے ہیں اور دیکھنے والا آپ کی مسکراہٹ کی سچائی کو فوری طور پر بھانپ جاتا ہے جبکہ بناﺅٹی مسکراہٹ کی صورت میں دونوں حصوں کے عضلات ایک ساتھ متحرک نہیں ہوتے جس کی وجہ سے یہ باآسانی پکڑی بھی جاتی ہے، اور دیکھنے والے کے دل میں منفی جذبات کو جنم دیتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس