’سان اینڈریاز‘‘29 مئی کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی
لاس اینجلس( نیٹ نیوز)ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’سین اینڈریاز‘‘ 29مئی کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔ ہر طرف تباہی، موت زندگی کے تعاقب میں،سب کچھ ملیامیٹ ہونے کو تیار’’سین اینڈریاز‘‘ کا ایک ایک منظر دل دہلادینے والا۔ ہالی وڈ کی آنے والی امریکن ایکشن ایڈونچر ڈیزاسٹر فلم ’’سین اینڈریاز‘‘ کہانی ہے کیلی فورنیا میں آئے ایسے زلزلے کی، جس نے لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ کا ریسکیو ہیلی کاپٹر پائلٹ اور اس کی سابقہ بیوی بھاگم بھاگ نکلے ہیں، اپنی ناراض بیٹی کو بچانے۔ جو سان فرانسسکو میں آئے بھیانک زلزلے میں پھنسی ہوئی ہے۔ کیلی فورنیا میں آئے بدترین زلزلے کے بعد یہ پائلٹ اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے انتہائی خطرناک سفر پر نکلا ہے۔بریڈ پیٹون کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی کاسٹ میں ڈیوائن جوہنسن، کارلہ گوگینو، الیگزینڈرا ڈاڈاریو اور پاؤل گیامتی شامل ہیں۔سین اینڈریاز ٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں 29مئی کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ادھم مچانے آرہی ہے۔