لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام ہفتہ وار پروگرام ’’الحمراٹیلنٹ ہنٹ شو‘‘کا انعقاد

لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام ہفتہ وار پروگرام ’’الحمراٹیلنٹ ہنٹ شو‘‘کا ...

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل (الحمراء )کے زیر اہتمام ہفتہ وار پروگرام ’’الحمراٹیلنٹ ہنٹ شو‘‘کا بھرپور انعقاد کیا گیاجس میں گلوکاری کے شاقین طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے پرفارم کیا،الحمراٹیلنٹ ہنٹ شومیں طبلہ ،گٹار،بانسری و دیگر آلات موسیقی کے ساتھ پر فارم کرنے والے گلوکاروں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہیں،اس شو میں پرفارم کرنے والوں میں ہر عمر کے فن کار شامل ہوتے ہیں،یہ اس سلسلے کا آٹھواں پر وگرام تھا،الحمراء ٹیلنٹ ہنٹ شو سے نئی نسل کے فن کاروں کو اپنی صلاحیت نکھارنے میں مدد ملی رہی ہے ۔ ایگز یکٹو ڈائر یکٹرلاہورآرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطاء محمد خان کا الحمراء کے ٹیلنٹ ہنٹ کے ہر شو میں مودجود ہونا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اس پر وگرا م کے افادیت سے ہر صورت میں نوجوان فن کاروں کی تربیت کرنا چاہتے ہے ۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ پیرا گوئے کی سفیر گستا ؤو مرنڈاء کی سر براہی میں چھ رکن سفارتی ٹیم نے بھی اس پروگرام کو دیکھا اور ایگز یکٹوڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد خان کی اس کاوش کو سراہا۔

مزید : کلچر