پاکستانی سینماؤں پر بھارتی فلموں نے قبضہ جما رکھا ہے ، لیلی

پاکستانی سینماؤں پر بھارتی فلموں نے قبضہ جما رکھا ہے ، لیلی

لاہور (آن لائن) فلمسٹار لیلی نے کہا ہے کہ پاکستانی سینماؤں پر بھارتی فلموں نے قبضہ کر رکھا ہے ہماری صنعت کو نان پروفیشنل پروڈیوسر نے نقصان پہنچایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دور میں انڈسٹری میں آئی تھی اس وقت انڈسٹری کی حالت بہت بہتر تھی سینکڑوں فلمیں سینما گسروں کی زینت بنتی تھی جبکہ ان دنوں سینما والے مقامی فلموں کی ریلیز کو ترس چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ بھارتی فلموں نے ہمارے سینما گھروں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری کو نان پروفیشنل سوچ کی مالک پروڈیوسر نے بہت نقصان پہنچایا ہے جو فلمو ں سے عزت کمانے کے بجائے تماشبینی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...