ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ٹومارو لینڈ باکس آفس میں پہلے نمبر پر آگئی

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ٹومارو لینڈ باکس آفس میں پہلے نمبر پر آگئی

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ٹومارو لینڈ باکس آفس میں پہلے نمبر پر آگئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق22 مئی کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ٹومارو لینڈ دیکھتے ہی دیکھتے چھا گئی۔ حال اور مستقبل کی حیرت انگیز عالمی واقعات پر بنی فلم صرف پانچ روز میں 33 ملین ڈالر کما کر ہالی وڈ باکس آفس پر سب سے اوپر ہے۔ ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ پچھلے ہفتے باکس آفس پر راج کرنے والے فلم پچ پرفکیٹ ٹو30.08 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ ایکشن اور مار دھاڑ سے سجی فلم میڈ میکس فیوری روڈ 24.08 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...