ریڈیو پاکستان ،ستارنوازاستاد شریف خان پونچھ والے کی برسی پر خصوصی فیچر

ریڈیو پاکستان ،ستارنوازاستاد شریف خان پونچھ والے کی برسی پر خصوصی فیچر

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے قومی نشریاتی رابطے پر معروف ستارنوازاستاد شریف خان پونچھ والے کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک خصوصی فیچر نشر کیا گیا جسے استاد بدر الزمان نے تحریر کیا جبکہ راوی اصغر زیدی اور شوکیہ ظہیر تھے اس فیچر میں استاد شریف خان پونچھ والے کی زندگی اور ان کے فن کے بارے میں اظہار کیا گیا ۔استاد شریف خان پونچھ والے کی فنی خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ حسن کاکردگی اور تمغہ امتیاز جیسے اعزازات سے نوازہ اس پروگرام کو ریڈیو پاکستان لاہور سے پروڈیوسر ذیشان احمد نے قومی نشریاتی رابطے کے لئے تیار کیا جبکہ ریڈیو پاکستان لاہور سے ادکارہ رانی کی برسی کے موقع پر خصوصی پروگرام’’ کہتی ہے میری نظر شکریہ ‘‘ نشر ہوا جسے خواجہ مبشر پرویز نے تحریر کیا اور راوی راحت افزاء تھیں ۔مصطفی قریشی اور مرحوم غیور اختر کے تاثرات نے اس پروگرام کی صوتی خوبصورتی میں اضافہ کیا اس پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیر جبکہ دونوں پروگراموں کو خورشید علی کی معاونت حاصل تھی ۔ دونوں خصوصی پروگرامزکو ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز ریڈیو پاکستان لاہور انیلہ سلیم کی زیر نگرانی تیار کیا گیا اور ان پروگراموں کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور ساجد حسن درانی تھے ۔

مزید : کلچر