سیدنورکا فلمی صنعت کوتقسیم کرنے کے حوالے سے افواہوں پرشدید ردعمل

سیدنورکا فلمی صنعت کوتقسیم کرنے کے حوالے سے افواہوں پرشدید ردعمل

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کے چیئرمین سیدنورنے فلمی صنعت کوتقسیم کرنے کے حوالے سے افواہوں پرشدید ردعمل کااظہارکیاہے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ فلمیں ملک کے کسی بھی شہرمیں بنائی جائیں وہ پاکستانی ہی کہلائیں گی اورفنکاروں کے کسی بھی پروڈیوسرکے ساتھ اختلافات نہیں ہیں بلکہ کراچی کے فنکارلاہوراورلاہورمیں مقیم آرٹسٹ کراچی میں کام کررہے ہیں۔پورے ملک کے فنکار ،ہنرمند اورپروڈیوسرایک دوسراکااحترام کرتے ہیں ۔انکاکہناتھاکہ بعض شرپسندلوگ فلم انڈسٹری کی ترقی کے خلاف ہیں۔وہ پس پشت رہ کران حالات میں مخالفت کررہے ہیں جب فلمی صنعت ایک نئے سرے سے پھلناپھولناشروع ہوئی ہے لیکن ہم کسی بھی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

سیدنورکاکہناتھاکہ میڈیاکوچاہیے کہ وہ فلم انڈسٹری کی دشمن قوتوں کوبے نقاب کرے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...