فلم ہیرو کے سیکوئل کی ریلیز ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

فلم ہیرو کے سیکوئل کی ریلیز ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکاروں سورج اور آٹھیا کی فلم ہیرو ٹو کی ریلیز ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ نخیل ایڈوانی کی سبھاش ھئی کی میوزیکل بلاک بسٹر ہیرو کے ریمیکس میں سورج ہنچولی اور آٹھیا شیٹھی کو متعارف کروایا جا رہا ہے یہ فلم تین جولائی کو ریلیز ہو نا تھی تاہم اب اس کی ریلیز ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے پراجیکٹ سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی میں رمضان کا مقدس مہینے کا آغاز ہو رہا ہے اور لوگوں کی اکثریت اس ماہ مبارک میں سینما گھروں کا رخ نہیں کرتی یہی وجہ ہے کہ فلم کی ریلیز ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر سلمان خان ہیں اور وہ ایک اور پراجیکٹ بجرنگی بھائیجان کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جو کہ عید پر ریلیز ہو گی ۔ یہی وجہ ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید : کلچر