پراجیکٹ سعادت حسن منٹو کے لئے پروڈیوسر کی تلاش ہے ، تندیتا

پراجیکٹ سعادت حسن منٹو کے لئے پروڈیوسر کی تلاش ہے ، تندیتا

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ نندیتاداس کو اپنے نئے پروجیکٹ سعادت حسن منٹو کے لئے پروڈیوسر کی تلاش ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے اپنے نئے پراجیکٹ میں سعادت حسن منٹو ک زندگی پر بنا رہی ہوں اس کے لئے پروڈیوسر تلاش کر رہی ہوں انہوں نے کہا کہ اس کے لئے میں کانز فلم فیسٹول میں بھی گئی انہوں نے کہا کہ میں نے لگ بھگ دس برس قبل منٹو پر فلم بنانے کا سوچا تھا اور پھر اس پر تحقیق شروع کردی انہوں نے کہا کہ اس طرح کا پراجیکٹ کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا کو غلط استعمال کرتے ہیں اور منفی کمنٹس دینا شروع کر دیتے ہیں یہ ٹھیک نہیں ہے ۔

مزید : کلچر