صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے رقص کی خصوصی تربیت حاصل کی ہے،مینا بٹ

صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے رقص کی خصوصی تربیت حاصل کی ہے،مینا بٹ
صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے رقص کی خصوصی تربیت حاصل کی ہے،مینا بٹ

لاہور(فلم رپورٹر)معروف پرفارمر مینا بٹ نے کہا ہے کہ فنکارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ رقص کی خصوصی تربیت حاصل کی ہے‘آنے والے وقت میں مزید فلموں میں کام کے بھی معاہدے کروں گی ۔میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور وہی کردار سائن کئے ہیں جن کے ذریعے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکوں۔ انہوں نے کہا کہ میر اکسی سے کوئی مقابلہ نہیں میں صرف شہرت اور عزت چاہتی ہوں جو مجھے جتنی مل رہی ہے اس پرکتنی خوش ہوں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی ۔مینا بٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکار دیار غیر میں امن کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ،ہمیں کوئی ایسا عمل نہیں کرنا چاہیے جس سے ملک کی نیک نامی پر حرف آئے ۔ انہوں نے کہا کہ اچھا اور معیاری رقص میری پہچان بن چکا ہے ،رقص کے بغیر تھیٹر بے جان ہے ۔ مینا بٹ نے مزید کہا کہ تھیٹر کی بقاء کے لئے سب فنکاروں کو اکٹھا ہونا پڑے گا ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...