ڈرامہ سیریل ’’تم سے مل کر‘‘میں ظل ہما کا کردار ہمیشہ یاد رہے گا،سنبل اقبال
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل سنبل اقبال نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل’’تم سے مل کر‘‘میں ظلا ہما کا کردار ہمیشہ یاد رہے گا۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے ۔میرے پرستاروں نے مجھے اس میگا پراجیکٹ میں ایک نئے روپ دیکھا اور پسند کیا۔ڈرامہ سیریل’’تم سے مل کر‘‘میں میرے مقابل فیروز خان ہیرو تھے۔اس ڈرامہ کی کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتی ہوں۔سنبل اقبال نے بتایا کہ جلد آن ائیر جانے والے پراجکٹس میں مزید منفرد کرداروں میں نظر آؤں گی۔رونے والے کرداروں کو ادا کرتے کرتے اکتا گئی ہوں۔