بھارتی اداکارارجن کپور پہلی بار کرینہ کپور کا دل چرائیں گے

بھارتی اداکارارجن کپور پہلی بار کرینہ کپور کا دل چرائیں گے
بھارتی اداکارارجن کپور پہلی بار کرینہ کپور کا دل چرائیں گے

  

ممبئی (نیٹ نیوز)ارجن کپور پہلی بار کرینا کپور کے ساتھ جوڑی بنانے جارہے ہیں، عشق کی ہوگی داستان جس میں کئی نشیب و فراز بھی ساتھ ساتھ آئیں گے۔کبھی دل چرایا پٹاخہ گڈی کا، تو کبھی غنڈہ گردی دکھاکر لکھی پیار کی داستان، تیور دکھائے ایسے کہ سوناکشی سنہا بھی ان کی جوگنیا بن بیٹھیں اور اب ارجن کپور ایک بار پھر عشق زادے کا بن کر آرہے ہیں۔ پہلی بار کرینہ کپور کا دل چرائیں گے، فلمساز آر بالکی بنارہے ہیں ارجن اور کرینہ کپور کے ساتھ نئی فلم جس کی عکس بندی جولائی سے شروع کردی جائے گی۔

مزید : کلچر