فاسٹ اینڈ فیوریئس کی مچل روڈرگیز ایشوریا کی مداح نکلیں

فاسٹ اینڈ فیوریئس کی مچل روڈرگیز ایشوریا کی مداح نکلیں

لاہور (آئی این پی) فاسٹ اینڈ فیوریئس سیریز سے شہرت پانے والی اداکارہ، سکرین رائٹر اور ڈی جے مچل روڈرگیز ایشوریا رائے کی مداح ہیں تاہم خود ایشوریا کو بھی اس بارے میں خبر نہ تھی۔ دونوں فنکاراؤں کی ملاقات حال ہی میں منعقد ہونے والے کانز فلم فیسٹیول کے دوران ہوئی۔ اس موقع پر جب مچل نے ایشوریا کو بتایا کہ وہ ان کے کام سے واقف ہیں تو ایشوریا حیران رہ گئیں۔اس موقع پر فلم ’’ دیا پیانسٹ ‘‘ کے مرکزی کردار کو نبھانے والے اداکار ایڈرین بروڈی بھی آگئے۔ انہون نے بھی ایشوریا کی فلم ’’دیوداس‘‘ میں اداکاری کو سراہا۔

مزید : کلچر