قومی کرکٹ ٹیم کی ناقابل فراموش کارکردگی

قومی کرکٹ ٹیم کی ناقابل فراموش کارکردگی
قومی کرکٹ ٹیم کی ناقابل فراموش کارکردگی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی پہلے ٹی ٹونٹی میچوں کی طرح پہلے ون ڈے میں جس طر ح بیٹسمینوں نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی اہلیت کو ثابت کیا اس سے لگتا ہے کہ اب ٹیم کے کھلاڑی مستقبل میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کریں گے شعیب ملک نے کافی عرصہ بعد ٹیم میں شامل ہونے کے بعد ٹیم کی جانب سے سنچری سکور کی اور انہوں نے بہت اعتماد کے بیٹنگ کی سینئر کھلاڑی ہونے کے حوالے سے ا ن پر جو ذمہ داری عائد ہوتی تھی وہ انہوں نے پوری کی اس کے علاوہ دیگر بیٹسمینوں نے بھی بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور زمبابوے کی ٹیم کو ایک بہت بڑا ہدف جیت کے لئے دیا زمبابوین ٹیم نے بھی بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور جسطرح انہوں نے بیٹنگ کی و ہ بھی قابل تعریف رہی کپتان چگمبرا نے بہت ہی عمد ہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کے کیرئیر کی یہ بہترین اننگز تھی یہ سیریز دونوں ملکوں کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے اور اس کو یاد رکھا جائے گا پاکستانی ٹیم نے جس طرح پہلے ون ڈے میں عمدہ کھیل پیش کیااور کئی ریکارڈ اپنے نام کئے وہ قابل تعریف ہے اور امید ہے کہ کل کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم اسی طرح عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اس کے بعدسری لنکا کے خلاف کھیلی جانی والی سیریز میں پاکستان کو اس کا بہت فائدہ حاصل ہوگا پاکستانی بیٹنگ کی تعریف کی جانی چاہئیے اور اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے کپتان اظہر علی کو قیادت میں پہلی کامیابی ملی ہے اور اس سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور اب ان میں جیت کامزید جذبہ پیدا ہوگا جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی مل کر اسی طر ح کھیلنے کی ضرورت ہے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کا بھرپور موقع ملا ہے اور اس سے ان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا اور ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اپنے ملک میں کھیلنے سے ان کو مستقبل میں بہت زیادہ فائدہ ہوگا بہرحال پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کررہا ہے اور اس کو اب تسلسل کے ساتھ جار ی رکھنے کی ضرورت ہے ۔

مزید : کالم