ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنے کے لئے آسٹریلوی ٹیم پوری طرح تیار ہے

ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنے کے لئے آسٹریلوی ٹیم پوری طرح تیار ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمیکا ( نیٹ نیوز ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن نے کہاہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنے کے لئے آسٹریلوی ٹیم پوری طرح تیار ہے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہے اور وہ جیت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ ہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ اس سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آسٹریلوی ٹیم کے لئے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے اس لئے ہمیں کھیل کے تمام شعبوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ایشز سیریز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم فیورٹ ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کی ٹیم ایک طویل عرصے سے اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلوی ٹیم کو شکست دیتی آئی ہے لیکن اس مرتبہ آسٹریلوی ٹیم یہ تاریخ بدلنے کے لئے انگلینڈ کا سامنا کرے گی۔