شین واٹسن کالی آندھی کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئیدستیاب ہوں گے

شین واٹسن کالی آندھی کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئیدستیاب ہوں گے

سڈنی ( نیٹ نیوز) آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول پہلے کرکٹ ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 3 جون سے شروع ہو گا۔ واٹسن کے ہاں 24 مئی کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے باعث وہ ٹیم کے ہمراہ کیریبین نہیں جا سکے تھے اور اسی وجہ سے ان کی کالی آندھی کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت بھی غیریقینی صورت حال کا شکار تھی لیکن اب وہ ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اور پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ بچے کی پیدائش کے باعث واٹسن ٹور میچ بھی نہیں کھیل سکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی