آئی او سی سولیڈرٹری ٹیکنیکل بیڈمنٹن کوچنگ کورس کا آغاز

آئی او سی سولیڈرٹری ٹیکنیکل بیڈمنٹن کوچنگ کورس کا آغاز

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )آئی او سی سولیڈرٹری ٹیکنیکل بیڈمنٹن کوچنگ کورس کا آغاز ہو گیا۔ جس کا افتتاح پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے کیا ۔جبکہ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سینئر نائب صدر نقی محسن نے کہا ہے کہ بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والا آئی او سی کورس کھلاڑیوں کے لئیبہت زیادہ سود مند ثابت ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کورس کے کنڈیکٹر انٹر نیشنل کوچ سام بینتھن ہیں جو بہت با صلاحیت ہیں اور کھلاڑیوں کو اس سے فائدہ اٹھانا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور ورلڈ بیڈمنٹن کے بھی مشکور ہیں جس نے یہ کورس پاکستان بیڈمنٹن کو دیا جبکہ پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہہم ورلڈ بیڈمنٹں اور انٹر نیشنل اولمپک ایسو سی ایشن کے احسان مند ہیں جس نے پاکستان مین بیڈمنٹن کی بہتری کے لئے آئی او سی سولیڈٹری کورس دیا ۔ اس سے تمام کوچز اور کھلاڑیوں کو بھر پور فائدہ اٹھانا ہوگا ۔ پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کی جانب سے بیڈمنٹن کو نامزد کیا گیا انٹرنیشنل اولمپک سولیڈرٹری بیڈمنٹن ٹیکنیکل کوچنگ کورس سات جون تک لاہور میں جاری رہے گا ۔ سیکرٹری پنجاب طیعب سہیل کے مطابق کورس میں بیس مرد اور خواتین شرکت کر رہے ہیں ۔یہ کورس چودہ روز جاری رہے گا۔ کورس لاہور کے مقامی ہوٹل میں جاری ہے اور کورس میں ملک بھر کے بہترین بیڈمنٹن آفیشلز شرکت کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...