پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ کل جمعہ کو چار بجے سہ پہر قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کو پہلا ون ڈے میچ جیتنے کی وجہ سے سیریز میں 1۔0کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ وقار یونس نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اس میچ میں جیت کر سیریز اپنے نام کرے گی اور اس کے بعد تیسرا ون ڈے میچ میں بھی کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور امید ہے کہ قومی ٹیم ون ڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔