انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع

لیڈز( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل لیڈز میں شروع ہو گا۔ میزبان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلش ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مہمان کیویز کو 124 رنز سے شکست دی تھیپہلا ٹیسٹ انتہائی سنسنی خیز رہا، کیویز نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں برتری حاصل کی تھی لیکن کپتان ایلسٹرکک اور بین سٹوکس نے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچریاں بنا کر میچ کا نقشہ بدل دیا، بعدازاں انگلش باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے کیویز بلے باز سنبھل کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 220 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

واٹلنگ اور کورے اینڈرسن کی نصف سنچریاں بھی ناکافی ثابت ہوئی تھیں۔ ٹیسٹ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی