آل پاکستان رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 7 جون سے شروع ہو گی

آل پاکستان رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 7 جون سے شروع ہو گی

لاہور( سپورٹس رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے زیر اہتمام پہلی ایس این جی پی ایل آل پاکستان رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 7 سے 12 جون تک باغ جناح لاہور میں کھیلی جائے گی۔ ایس این جی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چھ روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، ٹاپ پلیئرز عقیل خان، مزمل مرتضی اور رشید ملک نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے، چیمپئن شپ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 جون تک اپنی انٹریوز جمع کرا دیں۔ ایونٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، مینز ڈبلز، جونیئر انڈر 18، سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 14 سنگلز کے مقابلے ہوں گے۔ چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ 7 سے 9 جون تک کھیلے جائیں گے ایونٹ کے انعقاد سے یقینی طور پر ملک میں اس کھیل کو بہت زیادہ فرو غ ملے گا اور اس سے فوائد حاصل ہوں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی