فرنچ اوپن،شرا پووا،سیبائن اور سفاروا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

فرنچ اوپن،شرا پووا،سیبائن اور سفاروا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس( نیٹ نیوز) ماریا شراپووا، سیبائن لیشکی، لوسی سفارووا اور سمانتھا سٹوسر پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئیں۔ سال کے دوسرے گرینڈسلام فرنچ اوپن ٹورنامنٹ کے چوتھے روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن پلیئر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا نے نیرا کو ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی، آسٹریلیا کی سمانتھاسٹوسر نے ہیسی کو زیر کر کے دوسری رکاوٹ عبور کی۔ سیبائن لیشکی نے رشین حریف گوریلووا کو ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔