دبئی سے پاک زمبابوے سیریز دیکھنے پاکستان آیاہوں، چاچا ٹی ٹونٹی

دبئی سے پاک زمبابوے سیریز دیکھنے پاکستان آیاہوں، چاچا ٹی ٹونٹی
دبئی سے پاک زمبابوے سیریز دیکھنے پاکستان آیاہوں، چاچا ٹی ٹونٹی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور( افضل افتخار) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی بے انتہاء خوشی ہے اور امید ہے کہ اب دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے کے لئے آئیں گے پاکستان پر امن ملک ہے ان خیالات کا اظہارچاچا ٹی20 نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیامحمد زمان المشہور چاچا ٹی ٹونٹی نے کہا کہ میں دبئی سے خاص طور پر پاکستا ن آیا ہوں تاکہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز دیکھ سکوں ہمیشہ میری یہ خواہش رہی ہے کہ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی سپور ٹ کروں اور اس کیلئے مجھے اپنے خرچے بھی جہا ں جاناپڑتا ہے میں ضرور جاتاہوں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستا ن کرکٹ بورڈ کو زمبابوین ٹیم کے پاکستان آنے کا کریڈ ٹ جاتا ہے اور امید ہے کہ اب ان کی کوششوں سے مزید ٹیمیں بھی پاکستا ن کھیلنے کے لئے آئیں گی پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں پر کھیلنے کے لئے آنے والی ٹیمیں ہمیشہ خوشی محسوس کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا ہے اور ون ڈے سیریزمیں بھی پاکستا ن کرکٹ ٹیم کلین سوئپ کامیابی حاصل کریگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی