تیسری ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز آج سے ہو گا

تیسری ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز آج سے ہو گا

تہران ( نیٹ نیوز) تیسری ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز آج ہو گا۔ پاکستان کی دو ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ایران میں جاری چوتھی سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے چار کیوئسٹس محمد آصف، محمد سجاد، حمزہ اکبر اور شہرام چنگیزی نے حصہ لیا، حمزہ اکبر اور آصف کو پری کوارٹر فائنل جبکہ شہرام اور سجاد کو کوارٹر فائنل میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی دو ٹیمیں اب ایشین ٹیم ایونٹ میں قسمت آزمائی کریں گی۔ پاکستان کی بی ٹیم بھارت اے کے خلاف جبکہ پاکستان کی اے ٹیم عراق کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، پاکستان کی بی ٹیم اسی روز اپنا دوسرا میچ ایران سی کے خلاف کھیلے گی۔ کل پاکستان کی بی ٹیم افغانستان اور پاکستان اے ٹیم ایران بی کے مدمقابل ہو گی، 30 مئی کو آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان اے ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور اس کیلئے ہم نے بہت تیاری کی ہوئی ہے اور امید ہے کہ ہم اس ایونٹ میں ملک کا نام روشن کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...