جیمی سڈنز ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے

جیمی سڈنز ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے

سڈنی( نیٹ نیوز) سابق آسٹریلوی کرکٹر جیمی سڈنز ڈومیسٹک ٹیم ساؤتھ آسٹریلیا کے نئے ہیڈکوچ مقرر ہوگئے۔ دونوں کے درمیان ابتدائی طور پر تین سالہ معاہدہ طے پایا ہے، انہیں ڈیری بیری کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ بیری نے رواں سال مارچ میں کلب کے ساتھ ناطہ توڑ دیا تھا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 11587 رنز بنانے کے باوجود سڈنز کو صرف ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکا۔ انہوں نے 1998ء میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے ریڈبیکس کے ساتھ کوچنگ کیریئر کا آغاز کیا اور انہیں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی بھی کوچنگ کرنے کا اعزاز حاصل ہے، اسکے علاوہ انہوں نے نیوزی لینڈ میں ڈومیسٹک ٹیموں کی بھی کوچنگ کر رکھی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی