ورلڈ ہاکی لیگ کا سیمی فائنل مرحلہ 20 جون سے بیلجیئم میں شروع ہوگا

ورلڈ ہاکی لیگ کا سیمی فائنل مرحلہ 20 جون سے بیلجیئم میں شروع ہوگا

نئی دہلی ( نیٹ نیوز) ہاکی انڈیا نے آئندہ ماہ شیڈول ایف آئی ایچ ورلڈ لیگ سیمی فائنل کیلئے مینز ٹیم کا اعلان کر دیا، سردار سنگھ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جبکہ پی آر سریجیش نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ ایونٹ 20 جون سے 5 جولائی تک بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔ لیگ میں دنیائے ہاکی کی دس بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، بھارت کو گروپ اے میں فرانس، پولینڈ، پاکستان اور آسٹریلیا کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ چین، آئرلینڈ، ملائیشیا، برطانیہ اور بیلجیئم کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان سردار سنگھ، پی آر سریجیش نائب کپتان، ہرجوت سنگھ، منپریت سنگھ، بیرندرا لاکرا، کوہاجت سنگھ، وی آر رگوناتھ، جسجیت سنگھ، گرمیل سنگھ، گرباج سنگھ، دھرمویر سنگھ، لالت، ایس وی سنیل، یووراج، آکاش دیپ سنگھ اور رامندیپ سنگھ پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی