جنوبی افریقہ کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان

جنوبی افریقہ کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان

 جوہانسبرگ( نیٹ نیوز) کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نجی مصروفیات کے باعث ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے البتہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلیں گے جبکہ سٹین اور فلینڈر کو آرام کی غرض سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز میں شامل نہیں کیا گیا۔ جنوبی افریقن ٹیم 5 جولائی سے 30 جولائی تک دورہ بنگلہ دیش میں دو ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹیسٹ سکواڈ میں چار نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا، چاروں کھلاڑی پہلے ملک کیلئے لمیٹڈ میچز کھیل چکے ہیں۔ اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ میں ہاشم آملہ کپتان، ڈین ایلگر، ریضا ہینڈرکس، فاف ڈوپلیسی، سٹائن وان زائل، جے پی ڈومینی، ڈی کوک، فلینڈر، سٹین، مورنے مورکل، ایرن فینگیسو، سائمن ہارمر، ٹیمبا، کاگیسو ربادا اور ڈین ویلاس شامل ہیں، ون ڈے ٹیم کپتان ڈی ویلیئرز، نائب کپتان ہاشم آملہ، ڈی کوک، ڈوپلیسی، روسیو، جے پی ڈومینی، ڈیوڈ ملر، فرحان بہاردین، کرس مورس، مورنے مورکل، عمران طاہر، کاگیسوربادا، کائل ایبٹ، ایرن فینگیسو، ویان پارنیل اور ریان میکلارین پر مشتمل ہے، اعلان کردہ ٹی ٹونٹی سکواڈ کپتان فاف ڈوپلیسی، ڈی کوک، ریلی روسیو، ڈی ویلیئرز، جے پی ڈومینی، ڈیوڈ ملر، ڈیوڈ وائسی، کرس مورس، کائل ایبٹ، کاگیسو ربادا، فینگیسو، ایڈی، پارنیل اور بیورن ہینڈرکس پر مشتمل ہے جنوبی افریقن کپتان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور بنگلہ دیش کی ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کرتی بھرپور طاقت سے مقابلہ کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...