بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف فزیو تھراپسٹ نیتن پٹیل عہدے سے مستعفی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف فزیو تھراپسٹ نیتن پٹیل عہدے سے مستعفی

نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف فزیو تھراپسٹ نیتن پٹیل اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ بھارت نے 2007ء میں دورہ انگلینڈ کے دوران جان گلوسٹر کے زخمی ہونے کے باعث نیتن پٹیل کی خدمات حاصل کی تھیں اور وہ گذشتہ آٹھ برس سے بھارتی ٹیم کے سپورٹ سٹاف کا اہم رکن تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق پٹیل نے ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدہ چھوڑا ہے تاہم ابھی تک باضابطہ طور پر ان کا استعفی منظور نہیں کیا گیا۔ پٹیل کے مستعفی ہونے کے بعد بھارت کو ٹیم کے نئے کوچ کے ساتھ ساتھ اب نئے چیف فزیو تھراپسٹ کو بھی تلاش کرنا ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...