روما کلب نے یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

روما کلب نے یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

روم( نیٹ نیوز) روما کلب نے آئندہ برس شیڈول یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ روما نے سیری اے فٹ بال ایونٹ میں لیزیو کو 2-1 گولز سے شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی یوئیفا چیمپئن شپ تک رسائی حاصل کرنے کا بھی اعزاز حاصل کر لیا۔

سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ میں روما کلب نے لیزیو کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے زیر کیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم قسمت نے روما کلب کا ساتھ دیا اور اس نے حریف لیزیو کلب کو 2-1 گولز سے شکست دے کر آئندہ برس شیڈول یوئیفاچیمپئنز شپ میں جگہ بنائی۔ مبیوا نے آخری لمحات میں گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔(

مزید : کھیل اور کھلاڑی