ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ،پاکستان کے چاروں کیوئسٹسکو شکست

ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ،پاکستان کے چاروں کیوئسٹسکو شکست

تہران ( نیٹ نیوز) چوتھی ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے چاروں کیوئسٹس شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ محمد آصف اور حمزہ اکبر کو پری کوارٹر فائنل جبکہ محمد سجاد اور شہرام چنگیزی کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایران میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد نے ایرانی کیوئسٹ علی جلیل کو 5-2 فریمز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، کوارٹر فائنل میں افغانستان کے کیوئسٹ صالح محمد نے سجاد کو 6-2 فریمز سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ایک اور پری کوارٹر فائنل میچ میں ایرانی کیوئسٹ عامر سرکوش نے پاکستان کے محمد آصف کو 5-2 فریمز سے ہرایا۔ پاکستان کے شہرام چنگیزی نے ہم وطن کیوئسٹ حمزہ اکبر کو 5-4 فریمز سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی لیکن کوارٹر فائنل میں چنگیزی کو حریف ایرانین کیوئسٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی