سابق برطانوی رکن پارلیمان رابرٹ جان والٹر نے ترکی کی شہریت اختیار کرلی
استنبول(اے پی پی) سابق برطانوی رکن پارلیمان رابرٹ جان والٹر نے ترکی کی شہریت اختیار کرلی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیر خارجہ مرلود چاوش اولو نے سابق برطانوی رکن پارلیمان کو ترکی کی شہریت سے نوازا 66 سالہ رابرٹ جان والٹر 1997ء سے 2005ء تک کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے رکن پارلیمان رہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ رکن پارلیمان کی اہلیہ فریدہ الپ ترک شہری ہیں ۔ ترک وزیر خارجہ چاوش اولو اور والٹر یورپی کونسل کی پارلیمان میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔
والٹر نے اپنی ترک شہریت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔