داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے روسی ہتھیاروں کی ضرورت ہے ‘ عراق

داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے روسی ہتھیاروں کی ضرورت ہے ‘ عراق

 بغداد(اے پی پی) عراق کے حکام نے کہا ہے کہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے روسی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ بغداد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عراق کے وزیر داخلہ سالم الغبان نے کہا کہ روس داعش کے جنگجوؤں کا پتہ لگانے کی خاطر عراق کو معلومات فراہم کرسکتا ہے اور عراق کو داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے روسی ہتھیاروں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عراقی فوجیوں کو تربیت کی ضرورت ہے تاہم عراق اور روس کئی میدانوں میں تعاون بھی کرسکتے ہیں ۔ سالم الغبان نے کہا کہ روس فوجی مدد دینے کے علاوہ بین الاقوامی میدان میں مثبت سیاسی کردار بھی ادا کرسکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر