بھارت‘گرمی سے ہلاکتوں کی تعداداندازوں سے زیادہ ہے، امدادی تنظیمیں

بھارت‘گرمی سے ہلاکتوں کی تعداداندازوں سے زیادہ ہے، امدادی تنظیمیں

نئی دہلی(کے پی آئی)بھارت میں گرمی کی تازہ لہر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم آٹھ سو ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادار کے مطابق ،بھارتی حکام نے کہا ہے کہ بھارت میں گرمی کی وجہ سے بڑی تعداد مین ہلاکتیں ہوئی ہیں۔سب سے خراب صورتحال آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں میں ہے،جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ 18مئی سے اب تک صرف آندھرا پردیش میں 550 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ریاستی حکومت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ دوپہر گیارہ بجے سے سہ پہر چار بجے تک گھروں یا دفتروں میں ہی رہیں۔ امدادی تنظیموں کے مطابق بھارت میں گرمی کی تازہ لہر میں ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

مزید : عالمی منظر