رات دیر سے کھانا کھانے ، اسنیکس کے استعمال سے خواتین میں ذیابیطس اور چھاتی کے سرطان کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے،طبی ماہرین

رات دیر سے کھانا کھانے ، اسنیکس کے استعمال سے خواتین میں ذیابیطس اور چھاتی کے ...

واشنگٹن(اے پی پی)امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ رات دیر سے کھانا کھانے یا پھر اسنیکس کے استعمال سے خواتین میں ذیابیطس اور چھاتی کے سرطان کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ کیلی فورنیا میں سان ڈیاگو اسکول آف میڈیسن کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ جدید تحقیقی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ رات کو دیر سے کھانا کھانے اور آدھی رات کو اسنیکس کھانے کی عادت کو ترک کرنے خواتین چھاتی کے سرطان کے خطرے کو کم کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ وقت فاقے میں گزارنے سے خون میں شوگر کی سطح میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔

جس سے چھاتی کے سرطان کے ہونے کے خطرے کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے مزید کہا ہے کہ رات کے فاقے کے دورانیہ میں تبدیلی جیسے سادہ اور قابل عمل رویہ سے لوگوں میں صحت مند زندگی کی حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...