سابق افغان صدر حامد کرزئی کی چینی نائب صدر سے ملاقات

سابق افغان صدر حامد کرزئی کی چینی نائب صدر سے ملاقات

بیجنگ(آن لائن) چینی نائب صدر لی ین چاہو سے سابق افغان صدر حامد کرزئی کی بیجنگ میں گریٹ ہال آف پیپل میں ملاقات ۔ سکیورٹی سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے بدھ کو چین گریٹ ہال آف پیپل میں چینی نائب صدر لی ین چاہو سے ملاقات کی دوطوفہ ملاقات میں چینی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چین اور افغانستان دونوں دوست اور ہمسائیہ ممالک ہیں اور اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر اعتماد اور ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ۔ چینی نائب صدر نے کہا کہ چین افغانستان کے ساتھ تجارت سرمایہ کاری اور سکیورٹی کے شعبوں میں مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے اور یہ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے چین افغانستان میں قیام امن تعمیر نو کی بحالی اور افغانستان کی ترقی کیلئے اپنی حمایت جاری رکھے گا چینی صدر کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ چین کا افغانستان کی ترقی اور افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ہمیں چین کی طرح آگے کی طرف دیکھنا چاہیے ۔

مزید : عالمی منظر