ترک صدرکی امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز پر تنقید

ترک صدرکی امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز پر تنقید

انقرہ(اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اخبار نے ترکی کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرتے ہوئے آزادی اظہار کی حد پار کی ہے۔ انہوں نے نیو یارک ٹائمز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم محض ایک اخبار ہو تمہیں اپنی حد میں رہنا ہوگا۔ انہوں نے اخبار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا اخبار امریکی انتظامیہ کے خلاف ایسی حرکت کرسکتا ہے۔

صدر اردوان نے کہا کہ ہم جوں جوں قوم و حکومت کے باہمی تعلق کو تقویت دیتے ہیں اس سے بعض حلقے بے چینی محسوس کرتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر