زیادہ میٹھے مشروبات کے استعمال سے دل کے امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، امریکی ماہرین

زیادہ میٹھے مشروبات کے استعمال سے دل کے امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، امریکی ...

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ زیادہ میٹھے مشروبات کے استعمال سے دل کے امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس سے منسلک طبی ماہرین نے ایک تحقیق میں کہا ہے کہ انسانی جسم میں شکر کی اضافی مقدار صحت کے ممکنہ سنگین نتائج کے درمیان براہ راست تعلق کو ظاہر کرتی ہے انہوں نے کہا کہ دل کی بیماریوں کا خطرہ اضافی شکر لینے سے بڑھتا ہے۔ علاوہ ازیں اس بات کے بھی شواہد موجود ہیں کہ میٹھے مشروبات کے استعمال سے نوجوانوں میں ردعمل سست اور حافظہ کمزور پڑسکتا ہے۔

طبی ماہرین نے تجویز دی ہے کہ خوراک کے مطابق ایک شخص کو روزانہ کی خوراک میں موجود کل حراروں میں شکر سے حاصل کردہ حراروں کی مقدار 10 فیصد کے برابر ہونی چاہئے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...