جموں و کشمیر میں قیمتی انسانی زندگیوں کا اتلاف جاری ہے ، سید علی گیلانی

جموں و کشمیر میں قیمتی انسانی زندگیوں کا اتلاف جاری ہے ، سید علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’ گ ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کولگام میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوان کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی اکڑ اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جموں و کشمیر میں قیمتی انسانی زندگیوں کا اتلاف جاری ہے اور جبری فوجی قبضے کے خلاف ہمارے نوجوان آئے دن سرفروشی کا راستہ اختیار کرتے ہیں ایک اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کہ شہید ہونے والے نوجوان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس مشن کی ہر صورت میں اور ہر قیمت پر حفاظت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ذی شعور انسان فطرتا خون خرابے اور مار ڈھار کو پسند نہیں کرتا تاہم جب ایک انسا سے اپنی مرضی کی زندگی جینے کا حق چھینا جاتا ہے تو اس کے پاس مزاحمت کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچتا اور وہ نتائج کی پرواہ کئے بغیر مقابلے پر آجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خلصتاً ایک من پسند اور شریف قوم ہے تاہم 47 میں جموں و کشمیر کی ریاست میں بھارت نے اپنی فوجیں اتار دیں اور یہاں کے لوگوں کو ان کی مرضی کے خلاف اپنا غلام بنا لیا ۔ اور یہ غلامی کشمیریوں کے لئے ناقابل قبول تھی جس کی وجہ سے انہوں نے مسلح جدوجہد کا راستہ اختیار کیا ۔

مزید :

عالمی منظر -