کابل میں گیسٹ ہاؤس پر طالبان کا حملہ جوابی کارروائی میں 4 افراد ہلاک

کابل میں گیسٹ ہاؤس پر طالبان کا حملہ جوابی کارروائی میں 4 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(اے پی پی) افغانستان دارالحکومت کابل میں گیسٹ ہاؤس پر طالبان کے حملہ اور جوابی کارروائی کے نتیجہ میں 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل کے سفارتی علاقے میں واقع گیسٹ ہاؤس پر طالبان نے حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کردی اور ایک گھنٹے کے دوران ایک درجن سے زیادہ دھماکے سنے گئے۔ کابل پولیس کے ترجمان عبداللہ کریمی نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آورپٹیل نامی ہوٹل میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق شدت پسندوں کا نشانہ گیسٹ ہاؤس تھا وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے 4 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ گیسٹ ہاؤس پر 2009ء میں بھی حملہ کیا تھا اور کچھ دن قبل گیسٹ ہاؤس پر کئے گئے حملے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

مزید :

عالمی منظر -