ایران امت مسلمہ کی وحدت پر یقین رکھتا ہے، ڈاکٹر علی لاریجانی

ایران امت مسلمہ کی وحدت پر یقین رکھتا ہے، ڈاکٹر علی لاریجانی

تہران(اے پی پی) ایرانی پارلیمان کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امت مسلمہ کی وحدت پر یقین رکھتا ہے۔ تہران سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلمان شعیہ سنی کے درمیان تفرقہ ڈالنے والی سامراجی اور صیہونی سازشوں کا شکار نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران علاقے کے ایک موثر ملک کی حیثیت سے ایک امتکے تصور پر عمل پیرا ہے ایرانی سپیکر نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات کو ایران کا ایک اہم معاملہ قرار دیا ۔ انہوں نے ایٹمی مذاکرات کو مشکل اور پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کا تعلق ہماری قومی سلامتی سے ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...