شام: باغیوں کے حملے میں بشارالاسد کا مقرب کمانڈرعبدالزین صقر ہلاک

شام: باغیوں کے حملے میں بشارالاسد کا مقرب کمانڈرعبدالزین صقر ہلاک

دمشق ( آن لائن ) شام کے دارالحکومت دمشق میں صدر بشار الاسد کے ایک اہم کمانڈر عبدالزین صقر کو قتل کر دیا گیا۔ زین صقر کوشام کے دارلحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے جوبر کالونی میں باغیوں کے ساتھ لڑائی میں قتل کیا گیا ہے چند ماہ قبل دمشق میں الزبلطانی کے مقام پر صدر بشارلاسد کے ہمراہ دیکھا گیا تھا اور اس کی صدر اسد کے ساتھ بنی تصویر میڈیا میں بھی شائع ہوئی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عبدالزین صقر سوموار کے روز دمشق کے قریب جوبر کالونی میں باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔ایرانی حکام کی جانب سے ری پبلیکن گارڈز میں شامل فرسٹ سارجنٹ کے عہدے کے اہلکار اور صدر اسد کے وفادار ساتھی کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عبدالزین صقر کو بشارالاسد کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے۔ اسے رواں سال کے آغاز میں الزبلطانی کالونی میں صدر بشارالاسد کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر