روس کے جدید ٹینک ٹی 14- آرماتا کی آزمائش رواں برس کی جائے گی

روس کے جدید ٹینک ٹی 14- آرماتا کی آزمائش رواں برس کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(اے پی پی) روس کے جدید ٹینک ٹی 14- آرماتا کی آزمائش رواں برس کی جائے گی۔ ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینک بنانے والے ادارے کے پروجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل رولیگ سیپنکو نے بتایا کہ نئے روسی ٹینک آرماتا ٹی 14 کی آزمائش رواں برس کے دوران کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹینک پر کام دو برس سے جاری ہے۔ اولیگ نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں اس ٹینک کی بہت زیادہ مانگ ہوسکتی ہے لیکن روس مذکورہ ٹینک کو بڑی تعداد میں برآمد نہیں کرے گا۔

مزید :

عالمی منظر -