شرح سود میں کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا‘ افتخار بشیر

شرح سود میں کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا‘ افتخار بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس رپورٹر) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے سٹیٹ بنک کی جانب سے بنیادی شرح سود میں ایک فیصد کمی کو عوام و صنعتکار دوست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ شرح سود میں کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے۔موجودہ حالات میں کاروباری برادری کو کم شرح سود پر قرضوں کی ضرورت تھی ۔انہوں نے کہا کہ مارک اپ کی شرح میں کمی سے معاشی مسائل میں کمی ہوگی۔افتخار بشیر نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،نئی انڈسٹریز کے قیام اور کاروبار کو وسعت دینے کیلئے مناسب ریٹ پر قرضوں کی وافرفراہمی سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا
انہوں نے حکومت کی جانب سے صنعتی شعبہ کو مسلسل بجلی کی فراہمی کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ صنعتی شعبہ کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے سے صنعتی پہیہ مسلسل چلتا رہے اس طر ح حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا نیز پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔اس فیصلہ کو مستقل بنیادوں پر صنعتوں پر لاگو کیا جائے تاکہ انڈسٹریز کا پہیہ مسلسل چلتا رہے اس طرح ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -