معاشی سرگرمیوں کیلئے زرعی شعبے کی ترقی ضروری ہے ‘ اسحاق ڈار

معاشی سرگرمیوں کیلئے زرعی شعبے کی ترقی ضروری ہے ‘ اسحاق ڈار

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں نیشنل فوڈ سیکورٹی کی وزارت کی-16 2015 کے بجٹ کیلئے تجاویز کاجائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس ہوا۔نیشنل فوڈ سیکورٹی کے سیکرٹری سیرت اصغر نے وفاقی وزیر کو ان شعبوں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی جن پر حکومت کی جانب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا مقصد بڑے پیمانے پر لوگوں کیلئے خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا اور ایسے اقدامات تجویز کرنا ہے جن کے ذریعے زرعی پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ دو بجٹوں کے دوران زرعی شعبے کو خاطر خواہ توجہ دی ہے کیونکہ زرعی شعبے کی ترقی مجموعی اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگلے بجٹ میں بھی اس شعبے پر بھرپور توجہ دے گی۔

مزید : کامرس