برآمدی شعبوں کیلئے ٹیکس چھوٹ برقراررکھنے کی سفارش

برآمدی شعبوں کیلئے ٹیکس چھوٹ برقراررکھنے کی سفارش

لاہور ( کامرس رپورٹر)نئے وفاقی بجٹ میں برآمدی شعبے کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے، وزارت تجارت نے پانچ اہم برآمدی شعبوں کے لئے ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے کی سفارش کردی۔وزارت تجارت کے مطابق ملک میں جاری تونائی بحران، دہشت گردی اور عالمی وجوہات کی بنا پر برامدت میں کمی ہو رہی ہے، برآمدی شعبے کو مزید فروغ دینے کے لیے آئندہ وفاقی بجٹ میں پانچ اہم برآمدی شعبوں کے لئے ٹیکس سے استثنیٰ برقرار رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، ٹیکسٹائل، کھیلوں کے سامان، آلات جراحی، چمڑے کی مصنوعات اور قالین بافی کی صنعت کے لیے اس تجویز کا مطلب نہ کوئی ٹیکس اور نہ ہی کوئی ریفنڈ ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...