صرافہ بازار

صرافہ بازار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت آٹھ ڈالر کی کمی سے گیارہ سو چھیانوے ڈالر ہوگئی، آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت دوسوروپے کی کمی سے چھیالیس ہزار چھ سوروپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک سو بہترروپے کی کمی سے انتالیس ہزار نو سو بیالیس روپے ہوگئی
، مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت چھ سو پچاس روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مزید :

کامرس -