مسلسل بجلی کی فراہمی صنعتی ترقی اور ملک کی خوشحالی و کامرانی کا باعث بنے گی‘ظہیر بھٹہ

مسلسل بجلی کی فراہمی صنعتی ترقی اور ملک کی خوشحالی و کامرانی کا باعث بنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس رپورٹر) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے صنعتی اداروں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل بجلی کی فراہمی صنعتی ترقی اور ملک کی خوشحالی و کامرانی کا باعث بنے گی،انڈسٹری کا پہیہ چلے گا تو روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے او ر ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مددملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ واپڈا کے زیر انتظام 3ہائیڈل پاورسٹیشنوں سے8مئی تک110.190ملین بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں46.153ملین یونٹ زائد ہے پن بجلی کی پیداواری لاگت2.62روپے فی یونٹ ہے انہوں نے کہا کہ تمام ذرائع سے حاصل کردہ بجلی کی قیمتوں کو اکٹھا کیا جائے تو فی یونٹ اوسط قیمت 10.03پیسے بنتی ہے۔
اس لیے پن بجلی کی اضافی پیداوار اور پیداواری لاگت کو مدنظر صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے اور پن بجلی کی پیداواری لاگت کا ریلیف بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں صنعتکاروں اور عوام کو دیا جائے۔

مزید :

کامرس -