میٹرو کیش اینڈ کیری حکومت اور حبیب میٹرو کے ساتھ مل کر ڈینگی مکاؤ مہم میں شریک ہوگا

میٹرو کیش اینڈ کیری حکومت اور حبیب میٹرو کے ساتھ مل کر ڈینگی مکاؤ مہم میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) میٹرو کیش اینڈ کیری نے پنجاب حکومت اور حبیب میٹرو کے ساتھ مل کر ڈینگی مکاؤ مہم کا آغاز کرلیا ہے جس کے تحت وہ اپنے ماڈل ٹاؤن اسٹور کے قرب و جوار میں واقع بستیوں اور محلوں میں ڈینگی کی روک تھام میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔ اس بات کا اعلان ایک سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیا گیا جس میں حکومتی عہدیداروں ، ڈینگی مکاؤ مہم کے ارکان ، میٹرو اور حبیب میٹرو پاکستان کی انتظامیہ ، ادارے کے ملازمین اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ’’ ڈینگی جیسی جان لیوا بیماری کا سدباب حکومت کی اولین ترجیحات اور حکمت عملی کے تحت ممکن ہوا۔ہم میٹرو کے مشکور ہیں جنہوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیا‘‘۔ میٹرو کیش اینڈ کیری کے ڈائیریکٹرپرویز اختر نے کہا "میٹرونے ہمیشہ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیاہے۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہم نے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر اس مہم میں کلیدی کردار ادا کیا ہے"۔
اس مہم کے تحت میٹرو کا عملہ ماڈل ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں 600 گھروں میں ڈینگی سے بچاؤکی کٹس تقسیم کرے گا جو 6-7افراد کے کنبہ کے لیے تین مہینوں تک کے لیے کافی ہوگی۔

مزید :

کامرس -